0

جیفری ایپسٹین کو پاکستانی شلوارقمیض بہت پسند تھی، 5جوڑے بھی خریدے،نیا انکشاف

جنسی جرائم اور انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلانےوالےجیفری ایپسٹین کو پاکستانی شلوارقمیض بہت پسند تھی ، اس نے اپنی ایک میل میں پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیض کے بارے میں  بات کی ،، 2017ء میں آن لائن پاکستان سے 5 جوڑے آرڈر کیے تھے۔جیفری ایپسٹین نے شلوار قمیض خریدنے کے لیے زبیر خان نامی ایک سپلائر کو آرڈر دیا تھا۔ مجرم نے اپنی ایک ای میل میں شلوار قمیض کی تعریف کی اور پوچھا کہ اس پینٹ کا نام کیا ہے؟ اس سوال پر اسے بتایا گیا کہ اس طرح کی پینٹ کو شلوار کہتے ہیں اور شرٹ کو کُرتا کہتے ہیں،جیفری ایپسٹین کو لباس کے بارے میں یہ بھی بتایا کہ اس لباس کو بھارت کی تقریبات میں بھی پہنا جا سکتا ہے۔جیفری نے کہامجھے یہ پسند ہے اور میں ایسے 5 ملبوسات خریدنا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں