0

بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں 299 نشستوں میں سے 46 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اتحادی نے 37 جبکہ جماعت اسلامی اور اتحادی نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے الیکشن میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی میں کڑا مقابلہ چل رہا ہے، نوجوانوں کی نیشنل سٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کی اتحادی ہے، پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔

سربراہ بی این پی طارق رحمان نے کہا کہ امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کومحفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے الیکشن کو ملک کے لیے اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہشات بدل رہی ہیں، ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ ہوئی تو ہم نتائج قبول کریں گے۔

نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے کہا کہ انھوں نے زندگی میں پہلی بار بغیر کسی پریشانی کے ووٹ ڈالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں