0

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی ریجانی کی بیٹی کو امریکی یونیورسٹی نے ملازمت سے نکال دیا،

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی ریجانی کی بیٹی کو امریکی یونیورسٹی نے ملازمت سے نکال دیا،،فاطمہ اردشیر علی ریجانی  امریکا کی ایموری یونیورسٹی میں  ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی  کی اسسٹنٹ پروفیسرکےطورپر زمہ داریاں نبھارہی تھیں۔ ان کا نام ا فیکلٹی کی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا وِن شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ ایک ڈاکٹر جو ایرانی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار کی بیٹی ہے، اب ایموری کی ملازم نہیں ہیں۔ 19 جنوری کو ایموری یونیورسٹی کے باہر درجنوں ایرانی نژاد امریکیوں نے احتجاج کیا تھا، جس میں ایران میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں ڈاکٹر فاطمہ اردشیر لاریجانی کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔چند روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی حکام کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ فاطمہ لاریجانی کو برطرف کیا جائے اور ان کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں