مصطفی عامر قتل کیس : ایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ ونگ نے تحقیقات شروع کردیں

0

مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ نے تحقیقات کاباقاعدہ آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامرقتل کیس کے معاملے پرایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ تحقیقات کا باقاعدہ آغازکردیا ہے مذکورہ کیس کے تناظر میں مالی امورسے متعلق بینکوں اورمالی اداروں کو ریکارڈ فراہمی کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
اے ایم ایل اورسائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرکراچی کے اہل کار مشترکہ تحقیقات بھی کریں گے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے داخلہ کے احکامات پرسائبر کرائم کے3 افسران پرمشتمل تحقیقاتی ٹیمم بھی قائم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں