0

 اگر امریکا پابندیاں ہٹانے کے معاملے پرتیارہوجائےتوجوہری معاہدہ ہوسکتاہے ایران

ایران کا کہنا ہے کہ  اگر امریکا پابندیاں ہٹانے کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہو تو وہ جوہری معاہدے کے لیے سمجھوتے کرنے پر غور کر سکتا ہے۔یہ بیان ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے تہران میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیامزید کہا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے۔ امریکا کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ واقعی معاہدہ چاہتا ہے، اگر وہ مخلص ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ہم معاہدے کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق دیگر امور پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ امریکا پابندیوں کے معاملے پر بات چیت کے لیے آمادہ ہو۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی طرح 400 کلوگرام سے زیادہ انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ملک سے باہر بھیجنے پر آمادہ ہوگا، تو تخت روانچی نے جواب دیا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذاکرات کے دوران کیا پیش رفت ہوگی۔، ہفتے کے روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا “انتہائی مشکل” ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں