0

اسرائیل رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے ارد گرد اضافی فورس تعینات کرےگا

فلسطینیوں پر قیامت ڈھانےوالے اسرائیل نے ماہ مقدس میں بھی فلسطینی مسلمانوں کو تکلیف دینے کاپورابندوبست کرلیا،،اسرائیل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے ارد گرد اضافی فورس تعینات کی جائے گی جبکہ فلسطینیوں نے اسرائیل پر احاطے میں پابندیاں عائد کرنے کا الزام لگایا رمضان المبارک کے دوران لاکھوں کی تعداد میں مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسجد اقصیٰ مقبوضہ بیت المقدس شہر کے مشرقی حصے میں واقع ہے جس پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا اور بعدازاں ساتھ ملا لیا تھا۔مقبوضہ بیت المقدس پولیس کے سینئر افسر اریڈ بریومین نے کہا کہ فوجیوں کو دن رات کمپاؤنڈ کے اندر تعینات کیا جائے گا جبکہ نماز کے وقت اضافی ہزاروں پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کے لیے 10 ہزار اجازت نامے جاری کرنے کی سفارش کی ہے جن کو مقبوضہ بیت المقدس میں داخلے کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔انہوں نے اجازت ناموں کے لیے عمر کی حد کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی اور یہ بھی بتایا کہ حتمی تعداد کے بارے میں فیصلہ حکومت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں