برطانوی شاہی خاندان کیلئے بڑادھچکا،،لندن پولیس نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔ شہزادہ اینڈریوکانام بدنام زمانہ امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلزمیں بھی آچکاہےعوامی دباو کےبعد لندن پولیس ان ایکش۔۔۔شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو عین اس وقت گرفتارکرلیاجب وہ اپنی سالگرہ منارہےتھے پولیس نے بظاہرانہیں خفیہ سرکاری دستاویزات لیک کرنے کےجرم میں گرفتارکیاہے،ان پرالزام ہےکہ اینڈریو نے بطور تجارتی ایلچی خدمات انجام دیتے ہوئے 2010 میں انہوں نے ویتنام، سنگاپور اور دیگر ممالک کے سرکاری دوروں سے متعلق رپورٹس ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔
اینڈیرو ماؤنٹ بیٹن ماضی میں ایپسٹین سے متعلق کسی بھی غیر قانونی عمل کی تردید کرتے رہےلیکن کچھ ہفتے پہلے امریکی حکومت کی جانب سے ایپسٹن کی خفیہ فائلز لیک کئے جانے پر وہ خاموش ہوگئےماہرین کا کہنا ہے کہ سابق شہزادے کو زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے سینئر پولیس افسران اور مجسٹریٹس کی عدالت سے متعدد بار توسیع درکار ہوگی۔ زیادہ تر معاملات میں مشتبہ افراد کو 12 یا 24 گھنٹے تک حراست میں رکھا جاتا ہے، جس کے بعد یا تو ان پر فردِ جرم عائد کر دی جاتی ہے یا مزید تفتیش تک انھیں رہا کر دیا جاتا ہے۔بی بی سی کو پولیسنگ معاملات کے ایک ماہر نے بتایا کہ اینڈریو کو کسٹڈی سویٹ کی ایک کوٹھری میں رکھا جائے گا جہاں صرف ایک بستر اور ایک بیت الخلا ہوگا، اور وہ وہیں اپنے پولیس انٹرویو تک انتظار کریں گے، اور انھیں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی۔ فی الوقت یہ کسی کو معلوم نہیں ہے کہ اینڈریو کو کس وقت گرفتار کیا گیا یا انھیں کہاں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر 66 سال کے ہو گئے ہیں، اور آج ہی کے دن انھیں گرفتار کیا گیا۔
