ناظرین۔۔۔
آزادکشمیر کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےبارےمیں جوہوش ربا انکشافات سامنے آئےہیں اس کےبعد نہ صرف اوورسیزکشمیری بلکہ آزادکشمیرکےشہری بھی اس کےخلاف ہوچکےہیں ،،آزاد کشمیر کے امن اوریکجہتی کے درپے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن ایجنڈے کوتمام طبقات نےمستردکردیاہے۔۔شہری کھل کراس کی مخالفت کررہےہیں ۔۔
ویویورز۔۔۔۔ شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی سے آزادکشمیر کے دیہاڑی دار،مزدور،طالبعلم اور دیگرطبقات متاثرہورہے ہیں۔ آزادکشمیرکے عوام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشارپسندی اورلاقانونیت کی علامت بن کر سامنے آئی ہے۔کالعدم کمیٹی کی طرف سے زبردستی بازاربند کرانے کی دھمکیوں نے تاجروں اورعام شہریوں کو مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے خود ہی غریبوں کا معاشی قتل عام شروع کررکھا ہے۔کالعدم کمیٹی کے غیرذمہ دارانہ احتجاج سے سب سے زیادہ مزدوروں،ریڑھی بانوں اورچھوٹے دکانداروں کا نقصان ہورہا ہے۔ شرپسند کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں سے اس کا شرانگیزایجنڈا سب پرواضح ہوچکا ہے۔
ناظرین اس بات میں اب کوئی دوسری رائے نہیں رہی کہ کمیٹی کاکچاچٹھاسب کچھ کھل کرسامنے آچکاہے اور اس وقت آزادکشمیرکے عوام امن وامان قائم رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کاکہناہے آزادکشمیرمیں امن و امان اوریکجہتی کے درپے شرپسند عناصرکے خلاف فوری اورسخت قانونی کارروائی کی جائے۔شرپسند ایکشن کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں کی مذمت سے ظاہرہوتا ہے کہ کشمیری عوام ریاستی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
آزاد کشمیری کی سیاسی جماعتوں نے صورتحال کاپرامن حل نکالنےکیلئے مل بیٹھنےکی تجویزپیش کی ہے،، ان کاکہناہے،،،آزادکشمیر میں جاری عوامی جدوجہد گزشتہ تین برسوں سے پرامن انداز میں جاری ہے اور آج بھی یہ ایک پرامن تحریک ہے۔ اس جدوجہد کا مقصد کسی ریاستی ادارے، قومی تشخص یا پاکستان کے خلاف محاذ آرائی نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق اور ان مطالبات کا حصول ہے جنہیں ماضی میں خود حکومت تسلیم کر چکی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی اور اس کے ساتھ کھڑے عوام اپنے حقوق کے لیے آئینی، جمہوری اور پرامن طریقے سے آواز بلند کر رہے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ عناصر نے کمیٹی کویرغمال بنالیاہے،،اور دشمن طاقتوں کےایجنڈے پر چل رہے ہیں ،،کشمیری سیاسی عہدیداروں کاکہناہے کہ موجودہ صورتحال مزید کشیدگی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات، افہام و تفہیم اور سیاسی حکمت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ ہم تمام مقتدر حلقوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عوامی مطالبات پر فوری توجہ دی جائے، مسائل کا دیرپا حل نکالا جائے اور عوام پر عائد ہر قسم کی غیر ضروری پابندیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔تاکہ دنیا کوخاص طورپر بھارت کو اس صورتحا ل کا غلط فائدہ اٹھانے کاموقع نہ ملے۔۔
اوورسیزپاکستانی بھی اس صورتحال پرکافی تشویش کاشکارہےہیں جس طرح اوورسیزکشمیریوں نے برطانیہ میں موجود پاکستانی قونصل خانوں پردھاوابولاہے ، وہاں موجود عملے سے بدتمیزی کی ہے خاص طورپر قونصل جنرل اور دیگرسینئر حکام سے نامناسب رویہ اخیتیارکیاہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ،،اس روئیے کی اوورسیزپاکستانی بھرپور مذمت کرتےہیں ،اپنے گھرمیں خرابی ہوتواپنے گھرکونہیں جلایاکرتےبلکہ اس خرابی کودورکرتےہیں یہ قونصلیٹ کےعہدیدار، حکام ، اورعملہ ہمارے اپنے بھائی ہیں ہمارے ہم وطن ہیں جوہماری مشکلات اور مسائل کوحل کرنےکیلئے بیٹھے ہیں اورہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کرتےہیں ہمیں کل پھران کےپاس آناہوگا اس لئے اوورسیزکشمیری اپنے جذبات کوقابومیں رکھیں ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے انہیں کل قونصل جنرل کےسامنے جاکر شرمندگی ہو اورمعافی مانگناپڑے۔۔۔
**ایران امریکا مفاہمت پر نئے سوالات، اسرائیلی خدشات اور خفیہ تحفظات نے معاہدے کو مشکوک بنا دیا**
**آزادکشمیر کی صورتحال پر تشویش، امن و مذاکرات کے مطالبے نے زور پکڑ لیا**
سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی، لڑائی کی ویڈیو وائرل
کیپ ورڈی کے عمر رسیدہ گول کیپر نے 7 گول روک کر سب کو حیران کردیا
فٹبال ورلڈکپ میں کونسا ایرانی پرچم لہرایا جائیگا؟ امریکی عدالت نے فیصلہ سنادیا
سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا؟ خفیہ رکھا جائےگا: پی سی بی
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا
امریکی انٹیلی جنس کا ایران کے ارادوں پر شکوک کا اظہار، ٹرمپ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا
ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی، انکا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان2027کیلئے اپنی معاشی بہتری دیکھ رہا ہے: وزیر خزانہ