بگ بیش لیگ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ میں ہمیشہ چیلنجز کو پسند کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا والوں کی کرکٹ دیکھی ہے، یہ بہت چیلنجنگ کھلاڑی ہیں، مجھے ان کے کھیلنے کا انداز پسند ہے۔
محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی یہ نہیں دیکھتے کہ دنیا کیا کر رہی ہے، میں انہیں جانتا ہوں کہ یہ جو فیصلہ کرلیں وہ کر گزرتے ہیں۔
