لاہورکےعلاقےاِچھرہ کی جیولری مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے سونے کے فراڈ کے مرکزی ملزم شیخ وسیم اختر کو پولیس نے جمعرات کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ اس کی گرفتاری ایک فون کال کی وجہ سےہوئی ملزم وسیم شیخ نے اپنے دوموبائل فون مارکیٹ میں فروخت کئے ،،ان سےہونےوالی کال پولیس کے سسٹم میں آگئی اور وہ اس شخص تک جاپہنچی جس نے موبائل فون خریدے تھے اس کےبعد دکاندارتک رسائی حاصل کی گئی جس نے بتایا ملزم نے دونئے فون بھی خریدے ہیں ،،پولیس نے ان نئے فونز کوٹریکنگ پرلگایاتوپتہ چلاملزم اسلام آباد میں روپوش ہے،،کچھ روزمسلسل مانیٹرنگ کےبعد کنفرم ہواکہ یہ اچھرہ مارکیٹ کے سونے کے تاجروں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم شیخ وسیم اختر تھا۔ جسےپولیس نے دھرلیا،،دو ماہ سے جاری اس پیچیدہ تفتیش میں پیش رفت ایک ایسی فون کال کے بعد ممکن ہوئی جس نے پولیس کو ملزم تک پہنچنے کا راستہ دکھایا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتاری کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار اب سونے کی برآمدگی، مالی لین دین اور ممکنہ سہولت کاروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔تحقیقات سے وابستہ پولیس افسران کے مطابق کیس میں فیصلہ کُن موڑ ایک ایسی فون کال کے بعد آیا جسے ابتدا میں ایک عام کال سمجھا گیا۔ نہ کال کرنے والے کو اندازہ تھا اور نہ ہی کال وصول کرنے والوں کو کہ یہی رابطہ چند دن بعد ایک بڑے مالی فراڈ کے مرکزی ملزم تک پہنچنے کا ذریعہ بن جائے گا۔
