بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ورلڈکپ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ورلڈکپ کے گروپ سی میں رکھا گیا ہے، جس میں نیپال، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم شامل ہیں۔اس فیصلے کے بعد گروپ سی کے مقابلے مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک اور موقع مل گیا ہے, ناظرین کوبتاتے چلیں بنگلہ دیش کی جانب سے آئی سی سی کی تنازع حل کرنےوالی کمیٹی کو کی جانے والی درخواست بھی مسترد کردی گئی، کمیٹی کے مطابق اس معاملے پر ایکشن لینا ان کے درائر اختیار میں نہیں ہے۔بنگلہ دیش نے سیکیورٹی مسائل کے باعث بھارت میں ورلڈکپ میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا، بنگلہ دیش اپنے میچز کولکتہ اور ممبئی کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم ‘کولکتہ نائٹ رائیڈرز’ نے بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے فارغ کردیا تھا، جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر بھی پابندی لگا دی تھی۔اس فیصلے سے بنگلہ دیش کو تقریباً 27 ملین ڈالرز (325 کروڑ ٹکا) کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، آئی سی سی اس معاملے میں “سیاسی مداخلت” کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ فیصلہ حکومت کے دباؤ پر کیا گیا ہے، تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی رکنیت بھی معطل کی جا سکتی ہے۔ تازہ ترین خبریہ ہےکہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دوبارہ خط لکھتے ہوئے رابطہ کیا ہے اور بنگلا دیش کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ بی سی بی نے کیس کو آئی سی سی انڈی پینڈنٹ ڈسپیچ ریزولوشن کمیٹی کو بھجوانے کا کہا ہے۔
