0

سعودی دارالحکومت ریاض میں تیسری گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس ،پاکستانیوں کیلئے نئے دروازے کھلیں گے

سعودی دارالحکومت ریاض میں تیسری گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کا اغاز ہوگیا ’فیوچر ان پروگریس‘ کی تھیم کے تحت اس کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی میکرز، وزراء اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں پاکستان سے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین شریک ہیں ،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ہونے والی کانفرنس میں لیبر کے مستقبل پر بین الاقوامی مکالمے کو آگے بڑھانے اور مشترکہ چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے جو لیبر مارکیٹ کو تبدیل کررہے ہیں یہ کانفرنس اہم سٹیک ہولڈرز کو ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں وہ تجربات کے تبادلے کے ذریعے مشترکہ وژن تشکیل دے سکتے ہیں اس سال کانفرنس میں 100 ملکوں سے دس ہزار سے زیادہ شرکا، 40 سے زیادہ وزرا، بین الاقوامی تنظیموںِ، نجی شعبے اور اداروں نمائندے شامل ہیں کانفرنس میں 50 سے زیادہ سیشنز سے 200 سے زیادہ سپیکرز خطاب کر رہے ہیں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب لیبر کے حوالے سے بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستانی لیبر کے مستقبل کے حوالے سے اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنس انتہائی اہم ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب میں عام ورکرز کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ،ہاسپٹلٹی سمیت دیگر شعبوں کے لیے ورک فورس کو تعلیم وتربیت سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ سعودی مارکیٹ میں بہتر ملازمتیں حاصل کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں