غزہ سے آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات مل گئی ۔۔شناختی عمل کے بعد یرغمالی ران گویلی کی تصدیق کی گئی،،اس کےساتھ ہی اسرائیل نے رفح بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا، ، جبکہ جنگ بندی ایک نئے اور مشکل مرحلے میں داخل ہوگئی ،،صہیونی وزیراعظم نیتن یاہوایک بارپھراپنے وعدوں سے مکرنےلگے،کہتے ہیں اگلا قدم حماس کو غیر مسلح بنانا ہے، غزہ کی تعمیرِ نو نہیں۔دوسری جانب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی انقرہ میں حماس کے وفد سے ملاقات،،غزہ کی صورتحال،امن منصوبے کے دوسرے مرحلے اور خطے کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا،،، فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے ترکیے کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا گیا،،ترکی وزیرخارجہ کاکہناتھا وہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے کوششیں سنجیدگی سے جاری رکھیں گے۔حماس نےجنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے
