0

بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، سابق کپتان یونس خان

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے بہترین بیٹر یونس خان نے کہا کہ   اپنے برے دور سے گزرنے والے بابراعظم بہترین بیٹر ہیں، وہ ایک اچھی اور طویل اننگ کھیل کر اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس لا سکتے ہیں، بابراعظم کو میں اب کیا مشورہ دے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے ہوئے 11 برس ہو گئے ،اب ان کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، 30 اور 40 رنز اسکور کرنے والے بابر اعظم کو ایک بڑی اننگ کھیلنے چاہیے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ سعود شکیل ایک اچھے بیٹر ہیں، انہیں سنچری اسکور کرنی چاہیے، ان  کا فارم میں آنا  پاکستان کے لیے سود مند ہے،سعود شکیل دباؤ میں آئے بغیر لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 93 اور دوسری اننگ میں 97 رنز پر آؤٹ ہونے والے  سعود شکیل کے حوالے سے انہوں نے  کہا کہ بڑے سے بڑا  کھلاڑی بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں