ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور ملاقات کے موجودہ سیاسی حالات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔
ایوان صدر کے مطابق پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں اور اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔
