0

عالمی سطح پر پرتگالی شہریوں کی ملک بدری میں نمایاں اضافہ،وجہ غیرمعمولی ؟

پرتگالی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق عالمی سطح پر پرتگالی شہریوں کی ملک بدری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے پرتگالی شہری بڑی تعداد میں ملک بدرکئے جاچکےہیں  ،سالانہ انٹرنل سکیورٹی رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال  پرتگالی  شہریوں کی ملک بدری یا بیرون ملک سے واپس بھیجنے کے واقعات میں 43 فیصد اضافہ ہوا  مجموعی طور پر 387 افراد کو واپس پرتگال بھیجا گیا، جو پچھلے سال سے 117 زیادہ ہیں۔ ڈی پورٹ ہونےوالے شہریوں میں ،،107 لوگ برطانیہ سے واپس آئے،90 فرانس سے،38 کینیڈا سے، اور50 امریکی حکومت کی جانب سے واپس آئے۔ اگرچہ کل تعداد 286 سے تھوڑی زیادہ ہے، مگر یہ مجموعی طور پر ان ممالک سے واپس آنے والے Portuguese شہریوں کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار ہیں۔ سوال یہ پیداہوتاہے ،،ان پرتگالیوں کو مختلف ممالک سےکیوں نکالاگیا،،پرتگالی اخبارکی رپورٹ کےمطابق ا ن ممالک نے کئی معاملات میں جرائم، امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی، یا قانونی حیثیت نہ رکھنے کی وجہ سے  پرتگالی شہریوں کو ان کےوطن واپس بھیجا،،فرانس اور برطانیہ میں متعدد کیسز میں چوری، ڈکیتی اور گھریلو تشدد جیسے جرائم پر پرتگالیوں کےخلاف کارروائی کی گئی ،،۔  رپورٹ کےمطابق یہ صورتحال صرف ان چار ممالک تک محدود نہیں ہے۔ دنیا بھر میں مختلف ممالک امریکن امیگریشن پالیسیز کے تحت Portuguese شہریوں پر اثر ڈال رہے ہیں اور بہت سے لوگ خود رضاکارانہ طور پر واپس اپنے وطن جانے کا فیصلہ بھی کر رہے ہیں تاکہ سخت اخراج یا گرفتاری سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں