0

ایپسٹن لیکس اصل میں کیاہیں،؟ان لیکس کےپیچھے موجود جیفری ایپسٹن کون تھا؟

ان دنوں صدرٹرمپ سمیت دنیا کی کئی نامور شخصیات کےحوالےسے ایپسٹن لیکس کا دنیابھرمیں چرچاہے،،جن میں ان شخصیات کی نامناسب سرگرمیوں کاپردہ فاش کیاگیاہے،صدرٹرمپ ۔۔۔سابق صدربل کلنٹن۔۔۔۔برطانوی شہزادہ اینڈریو۔۔جارج بش اول، عالمی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ ،  بل گیٹس،،اورنہ جانے کتنے اہم نام ایپسٹن لیکس میں آتےہی دنیابھرمیں  ہلچل مچ گئی ،،صدرٹرمپ ان لیکس کوروکنے کیلئے تگ ودوکرتے رہے،،کئی شخصیات نے نام آنےپر عہدوں سے استعفی دےدیا،،ایپسٹن لیکس اصل میں جیفری ایپسٹن نامی ایک امریکی دولت مند سے منسوب کی جاتی ہیں جو بظاہرایک امریکی مالیاتی سرمایہ کار اور مالیاتی مشیر تھا، بینکنگ اور سرمایہ کاری کے شعبے میں کام کرتا تھا اور بہت امیر افراد اور مشہور شخصیات کے ساتھ روابط رکھتا تھا۔لیکن حالیہ تحقیقات میں پتہ چلاہےکہ وہ جنسی جرائم، کم سن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، اور بلیک میلنگ کا ایک نیٹ ورک چلاتاتھا جس کےپیچھے امریکی سی آئی اے ، اسرائیلی موساد اور برطانوی ایم آئی سکس کاہاتھ تھا۔۔وہ اپنی پرتعیش قیام گاہوں پردنیا کےنامور لوگوں کومدعو کرتا، بڑی بڑی پارٹیاں سجاتا اور ان نامورلوگوں کی ویڈیوزبناکربعدمیں انہیں بلیک میل کرتا،رپورٹس کےمطابق بلیک میل ہونےوالی شخصیات سے زیادہ تراسرائیلی مفادمیں کام لیے جاتے تھے۔۔اپنے مقاصدکیلئے وہ کم سن لڑکیوں کوبھی استعمال کرتارہا،،جفری ایپسٹن کے  مبینہ کلائنٹس میں– سابق امریکی صدر بل کلنٹن، برطانوی شہزادہ اینڈریو، موجودہ امریکی صدرٹرمپ،ہالی وڈ ادکار کیوین سپیسے ،سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک سمیت کئی  معروف کاروباری اورسیاسی افراد کےنام شامل ہیں یہ سب لوگ ایپسٹن کے مالی یا سماجی نیٹ ورک کے حصہ تھے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر شخص کسی غیر قانونی سرگرمی میں شامل تھا، لیکن ان کے ساتھ ملاقاتیں، پارٹیوں یا پرائیویٹ دورے رپورٹ ہوئےہیں ، جن لوگوں کےنام سامنے آرہےہیں ان میں سے کئی اپنے عہدوں سے استعفی دے چکےہیں اورکئی افراد پرشدیددباو ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں