0

پاکستان کےدورے پرآئے لیبیا کے فوجی کمانڈر خلیفہ حفترکون ہیں ؟لیبیامیں ان کی کیاحیثیت ہے؟

پاکستان کےدورے پرآئے لیبیا کے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر4ارب ڈالرکے دفاعی معاہدے کے روح  رواں ہیں ،،خلیفہ حفترکرنل قذافی کےدورمیں فوجی افسرتھے اور اس وقت  لیبیا کی نیشنل آرمی کے طاقتور سربراہ ہیں ،ان کاتعلق  مشرقی گروپ سے ہے جبکہ اقوام متحدہ یونٹی حکومت کوتسلیم کرتاہے جو اس وقت لیبیا پرحکمرانی کررہی ہے، لیبیا کےاس سیاسی نظام میں وہ ایک طاقتورحیثیت رکھتے ہیں خلیفہ حفتر نے 1980 کی دہائی میں امریکہ میں جلاوطنی اختیار کی، پھر 2011 کے انقلاب میں واپس آ کر لیبیائی نیشنل آرمی (LNA) کے سربراہ بنے۔ وہ مشرقی لیبیا کے طاقتور کمانڈر ہیں،

 لیبیا میں بنیادی طور پر دو گروپس برسراقتدار ہیں، مغربی لیبیا میں GNU، جو ترکی اور قطر کی حمایت یافتہ ہے جسے اقوام متحدہ میں تسلیم کیاجاتاہے جبکہ  مشرقی لیبیا میں گورنمنٹ آف نیشنل سٹیبلٹی (GNS)، جو حفتر کی LNA اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز (HoR) کی حمایت کرتی ہے   روس، مصر اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل  ہے،،حفتر کا تعلق مشرقی گروپ سے ہے، جو تیل کے اہم وسائل اور مشرق و جنوب کے علاقوں پر کنٹرول رکھتا ہے۔اقوام متحدہ صرف GNU کو تسلیم کرتا ہے،  تاہم، حفتر کا سیاسی اور فوجی اثر و رسوخ بہت وسیع ہے۔ وہ مشرق اور جنوب کے بڑے حصے پر حکمرانی کرتے ہیں، LNA کے ذریعے سیکیورٹی کنٹرول کرتے ہیں اور اقتصادی طور پر تیل کی برآمدات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان کی فورسز روس کی افریقہ کور (سابقہ ویگنر گروپ) کی مدد سے مضبوط ہیں، جو لیبیا کی تقسیم کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

 وہ مشرقی حکومت کے نمائندہ کے طور پر دفاعی اور اقتصادی معاہدے کر سکتے ہیں،پاکستان کےساتھ دفاعی ڈیل بھی اسی اختیارکانتییجہ ہے تاہم UN کی تسلیم نہ ہونے سے قانونی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔دوسری جانب  کرنل قذافی کا بیٹا سیف الاسلام قذافی اب سیاسی طور پر فعال ہے۔ 2017 میں زینتان سے رہا ہوئے، 2021 میں صدارتی امیدوار بنے اور عدالت نے ان کی بحالی کی۔ 2026 میں ہونے والے ممکنہ انتخابات میں وہ امیدوار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں