پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے بولنگ کوچ عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بولنگ کوچ عمر گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں جب صبح سوکر اٹھا تو ایکس پوسٹ پر کسی نے مجھے ٹیگ کیا ہوا تھا جس میں کہا گیا کہ شاہین آفریدی کوچ کی بات نہیں سن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب حسن علی گرا تو اس کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی شاہین باہر بیٹھا ہوا تھا عام طور پر جب بھی وہ بولنگ کرتا ہے تو اپنے گھٹنے پر ٹیپنگ کرتا ہے۔

عمر گل نے کہا کہ وہاں پر میری شاہین سے گفتگو چل رہی تھی کہ میں کہہ رہا تھا کہ آپ چلے جاؤ، اتنی دیر میں سرفراز نیچے آگیا تھا اور کہا کہ اس کے سر پر لگی ہے۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ لڑائی والی کوئی بات نہیں تھی بس حسن علی کی وجہ سے وہ ری ایکشن تھا ہمیں پتا نہیں تھا کہ کیمرا ہمیں کیچ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے دیکھ کر بظاہر ایسا ہی گمان ہورہا تھا کہ شاہین آفریدی اور عمر گل کے درمیان گرما گرمی ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے شاہین آفریدی پر تنقید کی گئی تھی اور صارفین کا کہنا تھا کہ ’یہ بھائی صاحب کسی کی بات سنتے کیوں نہیں ہیں۔‘

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں
مزید دریافت کریں
تربوز
سیاسی مباحثے
دفاعی خبریں
خصوصی رپورٹس
نیوز اپ ڈیٹس
پاکستانی خبریں
اخبار کی سرخی
براہ راست نشریات

مزید خبریں

مزید دریافت کریں
عالمی خبریں
سیاسی تجزیہ
قومی معاملات
StatCounter - Free Web Tracker and Counter