پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا، مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔
پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان لاہو پولیس نے کہا کہ لیاقت آباد پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ عرفان نامی شخص نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں جس کا پہلی بیوی کو رنج تھا۔
انہوں نے کہا کہ 5 روز قبل ملزمہ سعدیہ نے سوتن طیبہ کے سر میں بیلن مار کر زخمی کیا، ملزمہ نے زخمی کرنے کے بعد مقتولہ کی نبض کاٹ کر قتل کیا، ملزمہ نے نعش بوری میں بند کرکے ساتھ والے خالی کوارٹر میں پھینک دی۔
اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ 3 مارچ کی شب ملزمہ لاش چھت پر لیے جا رہی تھی ہمسائے نے دیکھ کر 15 کال کی، واقعے کا مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا، قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔