عمران خان سے ملنے کے لیے عمر ایوب، اسد قیصر سمیت متعدد رہنما اڈیالہ جیل پہنچے مگر ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج ملاقات کیلئے آیا تھا، پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات آئے تھے لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی اور سپرنٹینڈنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آئین وقانون نام کی چیز نہیں، لوگوں کو رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں اٹھایا جا رہا ہے، عون عباس بپی کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر سے اٹھایا، چیف جسٹس کے سامنے بھی ملاقات میں لاپتا افراد کا مسئلہ رکھا تھا، بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور امن وامان کی صورتحال بھی بہتر نہیں۔
انہوں ںے کہا کہ وفاق کو کے پی کے کو 11سو ارب روپے دینے ہیں جو وہ نہیں دے رہا، وفاقی اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، 1400ارب کے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے صرف 62ا رب خرچ ہوئے، 400 ارب مزید اس سال کرنٹ قرضوں پر دینے پڑیں گے، جو قرضے ری شیڈول ہوئے اس میں دو سے تین ہزار روپے کا بوجھ عوام پر پڑا ہے، غربت کی لکیر سے دو لاکھ لوگ نیچے چلے گئے،27ارب ڈالر ملک سے باہر چلا گیا، یہ آئی ایم ایف کے سامنے ڈیڑھ ارب ڈالر کے لئے کشکول اٹھایا ہوا ہے۔