ڈاکو نے فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی

0

ایک ڈاکو شہریوں اور پولیس کے خوف سے گرین لائن بس اسٹیشن کے پل پر چڑھ گیا، جہاں سے اسے فرار کا راستہ نہیں ملا۔ اس دوران ڈاکو پولیس کو چھلانگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
جائے وقوع پر لوگوں کے ہجوم اور پولیس کی موجودگی کے دوران پل پر لٹکی ہوئی رسی کے ذریعے ڈاکو لٹک کر درخت کی جانب آیا، اس دوران نیچے موجود افراد نے کپڑے کی چادر تھامی، تاکہ چور کو زمین پر گرنے سے بچایا جا سکے۔
چور نے موقع بہتر جانتے ہوئے کپڑے کی چادر پر چھلانگ لگا دی، جس کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں