پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10ویں کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ ہوگئی، گرین شرٹس چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16.2 اوورز میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل بریسویل 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، ابرار نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔