فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کی شکار اداکارہ شروتی کا ردعمل سامنے آگیا

0

تمل اداکارہ شروتی نارائنن نے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق مبینہ ویڈیو کے آن لائن لیک ہونے کے بعد صورتحال پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق مبینہ ویڈیو کو مزید شیئر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس صورتحال کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے انتہائی مشکل قرار دیا۔

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شروتی نے لکھا ’’آپ لوگوں کےلیے میرے بارے میں یہ تمام مواد پھیلانا صرف ایک مذاق اور تفریح کا ذریعہ ہے۔ لیکن میرے اور میرے قریبی لوگوں کے لیے یہ ایک بہت ہی مشکل صورتحال ہے۔ خاص طور پر میرے لیے یہ انتہائی مشکل وقت ہے اور اس صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہورہا ہے۔ میں بھی ایک لڑکی ہوں، میرے بھی جذبات ہیں اور میرے قریبی لوگوں کے بھی جذبات ہیں۔ آپ لوگ اس صورتحال کو بد سے بدتر بنا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے اپنی پوسٹ کا اختتام ان الفاظ پر کیا ’’میں آپ سب سے التجا کرتی ہوں کہ ہر چیز کو جنگل کی آگ کی طرح نہ پھیلائیں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں