قرآنی تلاوت اور دعاؤں نے کینسر سے نجات دلادی، ونیزہ احمد کا حیران کن انکشاف

0

ونیزہ احمد نے یہ انکشاف ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اپنے فیشن کیریئر کے عروج پر، مسلسل بیرون ملک سفر کے دوران اُنہیں شدید سر درد رہنے لگا۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے انہیں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) بتایا، مگر بعد میں ٹیسٹ کے نتیجے میں لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔

اداکارہ کے مطابق، “مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا یہ زیرو اسٹیج پر ہے، لیکن میں خوفزدہ تھی۔ پھر میں ایک روحانی خاتون کے پاس گئی جنہوں نے قرآن پاک کی سورتیں پڑھنے اور دعا کرنے کا مشورہ دیا۔”

ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ “میں نے کیموتھراپی یا آپریشن نہیں کروایا۔ صرف دعا، ذکر اور قرآن کی تلاوت پر یقین رکھا۔ چند ہفتوں میں میری رپورٹس بالکل صاف آگئیں اور آج میں بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں