دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے تحت کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کروایا جائے گا۔
بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے پاس نئے کان کنی لائسنس کا اجراء اور لائسنس معطل و ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ بل کے تحت کان کنی و معدنیات فورس تشکیل دی جائے گی، غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی و معدنیات فورس کے ذمے ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق کان کنی و معدنیات فورس کا سینیئر افسر ڈی جی ہوگا، ڈی جی اور سینیئر افسران کے علاوہ فورس کو یونیفارم پہننا لازم ہوگا، فورس کے پاس گرفتاری کرنے کا اختیار ہوگا۔
اس کے علاوہ کان کنی و معدنیات پولیس اسٹیشن تشکیل پائیں گے، بل کے تحت کان کنی و معدنیات کے معاملات لیے اسپیشل کورٹس تشکیل دیے جائیں گے اور اسپیشل کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج ہوگا۔
بل کے تحت ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن تشکیل پائے گا، ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن جیولوجیکل ڈیٹا بیس تیار کرے گا۔
بل میں بڈنگ کے طریقہ کار اور جرمانوں کی شقیں بھی موجود ہیں۔ بل مظوری کے بعد متعدد مسودہ قانون ختم کر دیے جائیں گے۔
