سنیتا آہوجا نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں طلاق سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب صرف افواہیں ہیں۔
سنیتا آہوجا نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی مائی کا لال نہیں ہے جو مجھے اور گووندا کو جدا کر سکے۔ کوئی ہے تو سامنے آکر دکھائے۔
گووندا کی اہلیہ نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ وہ اور گووندا علیحدہ رہ رہے ہیں تاہم اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ الگ الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں ہم علیحدہ ہوگئے تھے۔
سنیتا نے کہا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا تھا، تب ہماری بیٹی بڑی ہو رہی تھی اور ہر وقت پارٹی رہنما اور کارکنان گھر میں جمع رہتے تھے۔
گووندا کو اپنی سیاسی مصروفیات کے لیے رات گئے تک میٹنگز کرنا ہوتی تھیں اور آناجا لگا رہتا تھا اس لیے انھوں نے ہمارے گھر کے سامنے ایک اور بنگلہ لے لیا تھا۔
سنیتا نے مزید کہا کہ بچوں کو اسکول جانا ہوتا تھا اس لیے رات تاخیر ہوجانے پر گووندا سامنے والے بنگلے میں ہی سو جاتے تھے جو اب ان کا دفتر بھی ہے۔
