برطانیہ میں بچیوں سے زیادتی اور استحصال کےجرم میں گرفتارگرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی ملک بدری کا معاملہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا
برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گرومنگ گینگ کے سرغنہ اور سزا یافتہ مجرم شبیر احمد کی ملک بدری کے معاملے پر ایک نیا سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے شبیر احمد کی ملک بدری کے مطالبے اور ویزا پابندیوں کے انتباہ نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر یوویٹ کوپر نے اس معاملے پر برطانوی حکومت کی واضح پالیسی اور تشویش کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ یہ معاملہ متعدد بار اعلیٰ سطح پر اٹھایا جا چکا ہے اور اسے آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ اٹھایا جاتا رہے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف شبیر احمد کا واحد کیس نہیں ہے، بلکہ ایسے دیگر کئی کیسز بھی موجود ہیں جن پر پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے یوویٹ کوپر نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے واضح انتباہ دیا کہ اگر پاکستان نے شبیر احمد کو واپس لینے سے انکار کیا، تو اس کے نتیجے میں پاکستان پر سفارتی اور ویزا پابندیاں (Visa Restrictions) بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان نے اس معاملے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے برطانوی حکومت کی اپنی داخلی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے پاکستانی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا شبیر احمد کا معاملہ مکمل طور پر برطانیہ کا اندرونی اور قانونی مسئلہ ہے، اس لیے پاکستان اس معاملے میں فریق نہیں ہے۔ناظرین کو بتاتے چلیں شبیر احمد برطانیہ کے ایک بدنامِ زمانہ ‘گرومنگ گینگ’ کا سرغنہ ہے۔اسے سال 2012 میں سنگین جنسی جرائم، بچوں کے استحصال اور دیگر گھناؤنے الزامات ثابت ہونے پر طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی۔یہ مجرم حال ہی میں اپنی سزا کا دورانیہ پورا کرنے کے بعد برطانوی جیل سے رہا ہوا ہے، جس کے بعد برطانوی ہوم آفس اسے فوری طور پر پاکستان ڈیپورٹ (Deport) کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
طائف ایئر بیس پر حوثیوں کا حملہ، اطالوی جنگی طیارہ نشانہ بن گیا
بیرونِ ملک اسرائیلیوں کی ووٹنگ کا معاملہ متنازع، لیکوڈ نے ’فلائی اینڈ ووٹ‘ مہم روکنے کا مطالبہ کر دیا
ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارتی خواتین ٹیم نے بھی گزشتہ سال کی روایت دہرا دی
انعام بٹ پر عائد پابندی کا خاتمہ، ایشین گیمز میں شرکت کی راہ کھل گئی
اسلام آباد معاہدہ بحال کرنے کی ایرانی اپیل، سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی
ٹرمپ کا روس اور ایران کے خلاف بڑا اقدام، نئی پابندیوں کے قانون کی منظوری
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک
عبادت گاہ پر حملہ ناقابلِ برداشت، اقوام متحدہ کا کوہاٹ دھماکے پر دوٹوک مؤقف
مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!