سوڈان میں فوجی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی

0

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خرطوم کے محلے میں گرنے والے سوڈانی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔

فوجی طیارے میں لگنے والی خوفناک آگ میں جھلس کر طیارے میں موجود تمام فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں خرطوم کے میجر جنرل بھی شامل ہیں جو شورش زدہ علاقے میں مخالف فورسز کے خلاف آپریشن میں کافی متحرک ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی جن میں فوجیوں سمیت وہ شہری بھی شامل ہیں جن کے گھروں پر جہاز گرا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں