0

کوہاٹ: غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف آپریشن کیلئے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید ، 12 زخمی

ترجمان کوہاٹ پولیس نے کہا کہ پولیس کی مزید گاڑیاں بھی جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائنینگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی، ذرائع نے کہا کہ کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔

پولیس پر حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پی آر او پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں مجموعی طور پر 11 اہلکاروں شہید جب کہ 12 زخمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں