0

جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات پر غور

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین اور ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو مذاکرات کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق وینس کو ایرانی عہدیداروں سے براہِ راست ملاقات کے لیے بھیجنے سے متعلق بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ایک بار پھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے لگے ہیں۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز اور اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایران کے معاملے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک فون کال کے دوران صورتحال اس قدر کشیدہ ہو گئی کہ ان میں شدید تلخ کلامی اور چیخ و پکار تک نوبت آگئی۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف بڑی جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا اور دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں