ایرانی میڈیا کے مطابق بحریہ نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقے سیریک کے قریب امریکی دشمن کا ڈرون روکا گیا اور ملک کے دفاعی نیٹ ورک کے زیر انتظام فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ خود کار ڈرون کا سیریک کے علاقے کے قریب کوہستک کے علاقے میں کامیابی سے سراغ لگایا گیا جس کے نتیجے میں ناکارہ ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ایم کیو-1 بغیر پائلٹ کے درمیانی پرواز کرنے والا طیارہ ہے جس سے جنرل ایٹمکس نے تیار کیا ہے اور امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور امریکا اس طرح کے طیاروں کو مغربی ایشیا اور دیگر علاقوں میں فوجی اور نگرانی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ امریکی فضائیہ نے ایم کیو-1 پریڈیٹر فلیٹ 2018 میں ریٹائر کردیا تھا اور اس کی جگہ جدید ایم کیو-9 ریپیر متعارف کروایا تھا۔
