0

پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی، محسن نقوی

پشاور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پشاور کے شائقین طویل عرصے سے اپنی سرزمین پر پی ایس ایل کے انعقاد کے منتظر تھے اور لیگ کو یہاں لانے کا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے اس شہر کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔ اس موقع پر پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پشاور کے عوام لیگ کا اسی جوش و خروش سے خیرمقدم کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں پشاور میں سہ فریقی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور شہر میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کی جائے گی۔ قبائلی اضلاع میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اکیڈمی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

 محسن نقوی نے اس موقع پر خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 سال کے دوران نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہ ہونے اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کرنے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں