0

تم جہاں ہو وہیں رک جاؤ ورنہ سڑکوں پر نکل آئیں گے جیلیں بھی بھردیں گے، فضل الرحمان

پشاور میں نمازجمعہ کے اجتماع کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم جہاں وہ وہیں رک جاؤ، اگر نہیں رکے توہم سڑکوں پر نکل آئیں گے، جیلوں کا بھی رخ کریں گے، تمہاری جیلیں بھر جائیں گے مگر ہمارے کارکنان ختم نہیں ہوں گے، ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں ہیں،‏ جن قوتوں نے جے یو آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کیں‏ ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم بہت تجربہ کار لوگ ہیں،‏ہماری پشت پر سو سال سے زیادہ مدت کی تاریخ ہے، ‏نوجوانوں کے لئے اپنی تاریخ سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں،‏ ان شاء اللہ اپنی اس تاریخ کی حفاظت کریں گے،‏ نوجوانوں ڈروگے تو نہیں؟ تھکوگے تو نہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں اتنی بات کرتا ہوں کہ ہر کسی کو چھیڑو پر ہمیں مت چھیڑو،‏ ہم سے جان چھڑانی مشکل ہوجائے گی،‏ ہمارے پاس اسلحہ نہیں، ‏ڈنڈے نہیں، ہم سیاسی جدوجہد کررہے ہیں۔‏

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس اسلحہ بھی ہے حکومتی طاقت بھی لیکن نہتے ہاتھوں سے آپ کو شکست دیں گے، ‏اس حکومت کو بنے ڈھائی سال ہو گئے اور یہ ہماری منتیں کرتے رہے کہ حکومت میں شامل ہوجائیں،‏ یہ کہتے رہے کہ آپ کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی صوبائی حکومت لے لیں۔‏

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب ہم نے جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے اور حکومت میں شامل ہونے سے انکار کیا تو فائلیں کھولنے کی دھمکی دی گئی،‏ یہ فائلیں آپ کے منہ پر ماریں گے، ‏جتنا زور لگا سکتے ہو لگالو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں