0

داعش خراسان ڈرونز حاصل کرنے لگی، افغانستان سمیت پاکستان کو بھی دہشت گردی کا خطرہ

اقوام متحدہ کے مطابق داعش خراسان افغانستان کے اندر اور سرحدوں سے باہر حملے کرنے کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل الیگزینڈر زویف نے روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بعض رکن ممالک سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق داعش خراسان کے پاس جدید ٹیکٹیکل آلات اور ڈرونز موجود ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ داعش خراسان اپنی آپریشنل صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور طالبان حکومت پر بھی دباؤ بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سرگرمیوں اور ان کے باہمی روابط پر بھی تشویش ظاہر کی۔

ان کے مطابق ٹی ٹی پی کے حملوں کا بنیادی ہدف پاکستان ہے، جبکہ افغانستان میں موجود شدت پسند تنظیموں کی سرگرمیاں پورے خطے کی سلامتی کے لیے چیلنج بن سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں