اوراب ایک نظرکھیلوں کی خبروں پر۔۔
سب سے پہلے بات کریں گے فٹ بال ورلڈ کپ کی ،،جہاں روز،نت نئے ریکارڈ بن رہےہیں ،،ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج کے دوران آسٹریا کے خلاف میچ کا پہلا گول کیا جو ان کا مجموعی طور پر 6 ایونٹس میں 17واں گول تھا۔ اس کے ساتھ ہی لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 گولز کا ریکارڈ توڑا ہے۔ اس فہرست میں برازیل کے رونالڈو 15 گولز کے ساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں
اور۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ ہر فارمیٹ کی ٹیم الگ کرنے کی طرف پہلا قدم ہے، یہ ابھی پہلا قدم ہے، ہر فارمیٹ کی ٹیم الگ ہو سکتی ہے۔فوری طور پر ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی ٹیمیں تو آپ کو الگ الگ کرنا ہی پڑیں گی، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے قبل کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہو جاتی تھی، صرف ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا موازنہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کرکٹرز سے کیا جاتا تھا، اب اگر کوئی صرف ٹیسٹ کھیلتا ہے تو اس کا مقابلہ ٹیسٹ کھیلنے والے سے ہو گا اور اس کی بنیاد پر معاوضہ ملے گا۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے اچھے پرفارمرز کو پہلے درجے میں 40 لاکھ ماہانہ ملیں گے جبکہ کم پرفارمنس والوں کو 30 سے 35 لاکھ روپے ملیں گے، ٹیسٹ اور ون ڈے کی کیٹیگری اور پھر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی والوں کو بھی پرفارمنس کی بنیاد پر درجہ بندی میں معاوضہ ملے گا۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سب سے اہم ڈی کیٹیگری ہو گی، ان پر سب سے زیادہ توجہ ہو گی، ڈی کیٹیگری میں 16 سے 20 کھلاڑی ہوں گے، شروع سے ان کو فارمیٹ کے مطابق لے کر چلیں گے۔
طائف ایئر بیس پر حوثیوں کا حملہ، اطالوی جنگی طیارہ نشانہ بن گیا
بیرونِ ملک اسرائیلیوں کی ووٹنگ کا معاملہ متنازع، لیکوڈ نے ’فلائی اینڈ ووٹ‘ مہم روکنے کا مطالبہ کر دیا
ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارتی خواتین ٹیم نے بھی گزشتہ سال کی روایت دہرا دی
انعام بٹ پر عائد پابندی کا خاتمہ، ایشین گیمز میں شرکت کی راہ کھل گئی
اسلام آباد معاہدہ بحال کرنے کی ایرانی اپیل، سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی
ٹرمپ کا روس اور ایران کے خلاف بڑا اقدام، نئی پابندیوں کے قانون کی منظوری
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک
عبادت گاہ پر حملہ ناقابلِ برداشت، اقوام متحدہ کا کوہاٹ دھماکے پر دوٹوک مؤقف
مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!