0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار  اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ایرانی صدر نے تنازع کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت بڑھانے کی پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماوں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

نور خان ائیر بیس پر صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں