0

گووندا کے ساتھ کومل رانی کی نئی رومانوی تصاویر وائرل

وائرل ہونے والی تصاویر میں کومل رانی جامنی رنگ کی ساڑھی جبکہ گووندا کو کوٹ پینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہو تو اسے کسی بھی عمر میں محبت ہوسکتی ہے، جبکہ متعدد افراد نے سرخ دل کے ایموجیز کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں بھی اس وقت سامنے آئی تھیں جب اداکار کی کومل رانی سے دوستی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اس کے علاوہ گووندا اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرنے مندر بھی کومل کے ساتھ پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں