صومالیہ کی فورسز کی کارروائی میں 40 سے زائد الشباب کے دہشت گرد ہلاک

0

صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریاست ہرشابیلی میں کارروائی کے دوران 40 سے زائد الشباب کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی اور بین الاقوامی شراکت داروں نے ریاست ہرشابیلی کے علاقے بیا کیڈے میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران مسلح گروپ الشباب کے 40 سے زائد اراکین کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ نیشنل آرمڈ فورسز، بین الاقوامی شراکت دار اور مقامی شہریوں کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن ابھی مکمل نہیں ہوا اور تاحال جاری ہے۔
صومالیہ کی فوج اور شراکت داروں کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 ماہ کے دوران الشباب کے 600 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور 68 مقامات کا قبضہ حاصل کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں