0

ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت ایک ہی گروپ میں!

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری۔۔۔ پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں شامل! جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا، ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2027 میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی اور میگا ایونٹ کے اہم مقابلے جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی مرحلہ 2 اکتوبر سے شروع ہوگا، جبکہ فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔دونوں روایتی حریف ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس کے باعث گروپ مرحلے میں ہی ایک اور ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔کرکٹ شائقین کی نظریں اب 10 اکتوبر پر مرکوز ہیں، جب پاکستان اور بھارت ایک بار پھر عالمی کپ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں