کرک انفو کے سینئر اسٹیٹس اینالسٹ شیوا جیارامن کے مطابق بنگلادیش جنوبی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں 400 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی مہمان ٹیم بھی بن گئی ہے۔
اس سے قبل آخری مرتبہ آسٹریلیا نے 2008-09 کی ٹیسٹ سیریز کے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 466 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں ایشیائی ٹیم کا سابقہ بہترین اسکور سری لنکا کے پاس تھا جس نے 2020-21 میں سنچورین ٹیسٹ کے دوران 396 رنز بنائے تھے۔
بنگلادیش نے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی ٹیسٹ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔
