وائرل تصاویر میں عاصم اظہر کریم رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس ہیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے۔
تصاویر بظاہر کسی خاندانی تقریب کی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح گلوکار کی منگنی سے متعلق سوالات کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے گلوکار کو مبارک باد بھی دی، تاہم عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے منگنی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ خاتون کی شناخت اور تقریب کی نوعیت بھی تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوبارہ قربتوں کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں نے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی۔
