0

حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، جارحیت کے ایسے اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم افراد کے تحفظ کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں