0

اسلام آباد میں یکم دسمبر سے کیش لیس نظام نافذ، نقد لین دین بند

اسلام آباد میں یکم دسمبر 2026 سے کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے دفاتر اور ڈائریکٹوریٹس میں نقد لین دین بند ہوگا۔ شہریوں کو سرکاری ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے استعمال کرنا ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینا، شفافیت یقینی بنانا اور پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب لے جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں