ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تیل، مرکزی بینک اور تیل کی فروخت سے متعلق تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں، پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی فروخت کی رقم براہِ راست بینک میں وصول کر رہے ہیں۔باقر قالیباف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے ٹول فری گزرنے کی سہولت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، تہران آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے حقوق سے کسی صورت دست بردار نہیں ہوگا، آبنائے پر خودمختاری ایران اور عمان کے پاس ہے، گزرگاہ ایران کے قوانین کے تحت چلے گی۔انھوں نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امریکا اور اسرائیل کی شکست کی دستاویز ہے، صہیونی حکومت مفاہمتی یادداشت کی شدید مخالف ہے، مفاہمتی یادداشت کے بعد اسرائیل نے لبنان پر شدید حملے کیے، جس کے باعث سوئٹزرلینڈ جانا پڑا۔اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا ہماری اہم ترجیح لبنانی جنگ بندی تھی، سوئٹزرلینڈ اجلاس کے بعد لبنان پر حملوں میں کمی آئی ہے، لبنان کی قومی خودمختاری کے لیے ایران، امریکا اور لبنان کی مشترکہ کمیٹی قائم ہوگی۔باقر قالیباف نے چین کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ پابندیوں کے دوران ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا۔ خیال رہے کہ 2025 میں ایران کی 80 فی صد سے زائد تیل برآمدات چین کو گئیں۔ یہ خریداری زیادہ تر چینی نجی ریفائنریوں کے ذریعے رعایتی قیمتوں پر ہوتی تھی۔
دوسری جانب ایران میں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں حکومت نے 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔
اور۔۔روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ واضح نہیں کہ ڈرون حملے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔
طائف ایئر بیس پر حوثیوں کا حملہ، اطالوی جنگی طیارہ نشانہ بن گیا
بیرونِ ملک اسرائیلیوں کی ووٹنگ کا معاملہ متنازع، لیکوڈ نے ’فلائی اینڈ ووٹ‘ مہم روکنے کا مطالبہ کر دیا
ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارتی خواتین ٹیم نے بھی گزشتہ سال کی روایت دہرا دی
انعام بٹ پر عائد پابندی کا خاتمہ، ایشین گیمز میں شرکت کی راہ کھل گئی
اسلام آباد معاہدہ بحال کرنے کی ایرانی اپیل، سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی
ٹرمپ کا روس اور ایران کے خلاف بڑا اقدام، نئی پابندیوں کے قانون کی منظوری
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک
عبادت گاہ پر حملہ ناقابلِ برداشت، اقوام متحدہ کا کوہاٹ دھماکے پر دوٹوک مؤقف
مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان کا بڑا فیصلہ!