0

ایم باپے نے ورلڈ کپ میں نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے میسی کو ٹکر دے دی، جبکہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان وائٹ بال سیریز کی تیاریاں بھی تیز ہو گئیں۔

اوراب کھیلوں کی دنیا سے کچھ خبروں پرایک نظر۔۔

دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی فرانس کے ایم باپے سوئیڈن کے خلاف دو گول اسکور کرکے میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اُن کے گولز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ایم باپے کے دو گول اُنہیں مزید ریکارڈ کے مالک بنا گئے، اب وہ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اُنہوں نے جرمنی کے سابق فٹ بالر میروو سلاو کلوزے کے 16 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، 18 گولز کے ساتھ وہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے ہیں، میسی کے مجموعی گولوں کی تعداد 19 ہے۔اس کے علاوہ وہ جاری ورلڈ کپ میں چھ گول اسکور کرچکے ہیں، یعنی وہ اس ورلڈ کپ میں چھ گول کرنے والے میسی کے برابر آگئے ہیں اور گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔ایم باپے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، ناک آؤٹ راؤنڈ میں ان کے گول کرنے کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس ممکنہ سیریز سمیت 2026 اور 2027 کی ہوم انٹرنیشنل سیریز کے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں، جن میں بھارت کے خلاف سیریز کا بھی خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا بنگلادیش کا دورہ گزشتہ برس شیڈول تھا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی صورتحال کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق مجوزہ دورے میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں