وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کیلئے میرے اوپر تبصرے کررہا ہے، جس دن میں نے اس وزیر کےخلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا۔سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں۔انہوں نے کہا جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے۔
