0

دنیامیں سب سےزیادہ سونا کس کےپاس؟حیرت انگیز اعدادوشمار سامنے آگئے

دنیامیں سب سےزیادہ سونا کس کےپاس؟حیرت انگیز اعدادوشمار سامنے آگئے،،جس کے مطابق دنیا کے ٹاپ 10 ممالک کے پاس موجود مرکزی بینکوں کے سونے کے ذخائر عالمی ذخائر کے 70 فیصد سے زائد ہیں۔امریکہ تقریباً 8,133 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا حامل ہے، جن کی مالیت 650 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے، یہ ذخائر ملک کے کل زرمبادلہ کے تقریباً 78 فیصد کے برابر ہیں۔اس کےبعدجرمنی 3,355 ٹن کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2,452 ٹن کے ساتھ تیسرے اور فرانس 2,437 ٹن کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، یہ ممالک اپنے ذخائر کو مالی استحکام کی ضمانت سمجھتے ہیں۔روس نے حالیہ برسوں میں جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنے ذخائر بڑھا کر 2,332 ٹن تک پہنچا دیے ہیں، جبکہ چین کے سرکاری ذخائر 2,264 ٹن بتائے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں