ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی شاندار جیت ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے فتح فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دی ،کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی۔ محسن نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نیدرلینڈز کی ٹیم بہت اچھا کھیلی ، آج کا میچ خوبصورت جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں’ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ان بچوں کی صحت مند اور خوشیاں بھری زندگی کے لیے نیک خواہشات ہیں،،کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیدر لینڈز کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور میچ اختتامی اوورز میں پھنس گیا۔پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں آخری 2 اوورز میں 29 رنز درکار تھے۔ ایسے میں فہیم اشرف نے ذمہ درانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بٹورے۔
