0

اسلا م آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی،29کی حالت تشویشناک

اسلا م آباد کےعلاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی جبکہ 162 زخمی ہیں جن میں سے 29 کی حالت تشویشناک ہے۔
وفاقی وزیر صحت ہنگامی دورے پر کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور اسپتالوں کا دورہ کیا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 162 تک پہنچ گئی، 149 افراد کو پمز جبکہ 13 افراد کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ پمز اور پولی کلینک لائے گئے 29 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن میں سے 25 پمز اور 4 پولی کلینک میں زیر علاج ہیں۔مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔ پمز اسپتال میں 28 جبکہ پولی کلینک میں چار لاشیں لائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں